قوم مسلم کے نام بہت اہم پیغام عید الفطر سادگی سے منائیں


lockdown in india,lockdown

نقیب الھند حضرت مولانا محمد عارف رضا نعیمی مرادآبادی 

تمام عالم اسلام کے مسلمانوں سے گزارش ہے کہ اس سال عید الفطر نہایت سادگی سے منائیں ؛ لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزے ؛ نمازیں ؛ تلاوت قرآن ؛ تراویح ؛ جیسی عبادتیں ہمیں گھروں ہی میں ادا کرنا پڑا ہے 


مسجدوں میں جانے پر پابندی ہے اس کرونا وائرس جیسی بیماری کی وجہ سے ہم گھروں میں ہی قید ہیں تو پھر عید الفطر کیوں نہ سادگی سے منائی جائے ؛ 


 تمام مسلمان اس بات پر سوچیں اور سمجھیں کہ جب ہم  رمضان المبارک کی عبادتیں گھر میں ہی کرنے پر مجبور ہیں تو نئے کپڑوں کی خریداری کیوں اور نئے کپڑوں سے خود کو سنوارنا کیا معنی رکھتا ہے ؛ 


اس لئے تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ خدارا پاک و صاف پرانے ہی سہی کپڑوں میں عید الفطر گزاری جائے ؛ اور اس بات کو خود پر لازمی بنالیں کہ آج کے بعد مستقبل میں بھی ہم عیدین نہایت ہی سادگی و سکون سے منائیں گے ان شاءﷲ ؛



دوسروں کو مرعوب کر نے کا کوئی عمل نہیں کریں گے ہمارے ہر عمل خدا کو خوش و راضی کرنے کے لئے ہوگا ؛ ہماری کسی حرکت سے کسی مجبور اور بے بس لاچار کا دل نہیں دکھائیں گے ؛ 


آج ہی سے دل میں ٹھان لو کہ ہر حال میں غریب و مسکین لوگوں کی مدد کرئیں گے ؛ صاحب ثروت ہو یا مجبور ؛ خوش حال ہو یا بد حال ؛ ہماری صفوں میں تفریق نظر نہیں آئے گی - دولت مندی کے قیمتی ٹوال و رمال سے کسی بے بس کے آنسوؤں کو پونچ کر دیکھیں کتنا سکون ملتا ہے ؛ روح کی شادابی کا پتہ چلتا ہے ؛ اور ہمارا خدا بھی ہم سے خوش ہوتا ہے؛ 

اپیل : لہذا میری تمام مخیر حضرات اور دولتمند مالدار زمین دار حضرات سے اپیل ہے کہ وہ اپنے زکوۃ و خیرات کو صحیح مصرف میں صرف کریں اور معاشرہ سے غربت کا خاتمہ کریں اور اپنا وجٹ فقر و غربت کے خاتمہ پر لگا کر مولی عزوجل کی رضا کے طالب ہوں


دعا : ﷲ عزوجل ہم تمام کو اعمال صالح کی توفیق عطا فرما ئے ہمارے معاشرے سے قبیح تر غربت کا خاتمہ فرماۓ ﷲ تعالی تمام عالم اسلام کا حامی و ناصر ہے. ہند و پاک کے مسلمانوں کو کرونا وائرس جیسی بیماری و تمام بیماریوں سے محفوظ و معمون فرمائے 


آمین یا مجیب الساٸلین بحق طٰہٰ و یٰس و بحق ن و ص بحق بدوح و بحرمة سید المرسلین سیدنا مُحَمَّد  صلی اللہ تعالی علیہ و الہ و اھلبیتہ و بارک وسلم


احقر العباد عبدہ المذنب  نقیب الھند حضرت مولانا  مُحَمَّد  عارف رضا نعیمی ارشدی مرادآبادی غفرلہ ﷲ القوی_

Nazreen e kiram comment karke hume apni raaye den.
Shukriya JazakALLAH

Post a Comment

0 Comments