مسلمان رمضان شریف کا پر امن اہتمام کریں


ramzan mubarak,مسلمان رمضان شریف کا پر امن اہتمام کریں
ramzan mubarak

محمد شارق نوریؔ منظری
خادم:دارالعلوم فیضانِ مصطفیٰ
قصبہ سرسی سنبھل یوپی،
shariqnoori92786@gmail.com

رمضان المبارک بڑا برکت والا مہینہ ہے۔ مسلمان رمضان المبارک میں کثرت سے عبادت کرتے ہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

حدیث قدسی۔ روزہ کی جزا میں خود دونگا۔ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا: " شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ پاک کا مہینہ ہے۔

حدیث:  "آقا ﷺ خود اس مہینے کے روزہ رکھتے تھے اور اپنے صحابہءکرام کو بھی حکم فرماتے تھے۔ کہ اس ماہ کی راتوں میں کثرت سے نماز پڑھو اور  دن کو روزہ رکھو۔  حدیث پاک میں اس ماہ کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔


دنیا بھر کے مسلمان اس بار نمازِ تراویح کا اہتمام گھر پر کریں
 مولانا شارق نوریؔ منظری نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا:  کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل وقت سے گذر رہی یے۔


ہمارے ملک ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے لاک ڈاؤن کے چلتے ہوئے  اس بار مسلمان رمضان میں اپنے چند لوگوں کو جمع کر کے جماعت کا اہتمام کریں۔


رمضان المبارک کی راتوں میں  مسلمان رات بھر جاگ کر مسجد میں عبادت کرتے ہیں ، بالخصوص نماز تراویح میں قرآن مجید کو سنتے ہیں، کچھ لوگ رات بھر الله کی عبادت میں مصروف رہتے ہیں اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد میں بہت سے لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اور شہر میں بہت ساری جگہ اس کا زور و شور سے اہتمام بھی کیا جاتا ہے 


 لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ زیادہ لوگ اعتکاف میں نہ بیٹھیں بالکہ اتنے بیٹھیں کہ اعتکاف ادا ہو جائے۔ مرکز اہلِ سنت بریلی شریف کے بتائے ہوئے طور و طریقہ پر عمل کریں۔


بالخصوص اس بار رمضان المبارک میں  اپنے گھروں میں رہ کر ہی عبادت و ریاضت میں مشغول رہیں۔ ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ کہیں بھی بھیڑ جمع نہ کریں۔ سوشل ڈسٹین کا بھر پور خیال رکھیں۔ گھروں میں رہ کر ہی کورونا وبا کے خاتمہ اور صحت و سلامتی کے لئے دعا کریں۔

Post a Comment

0 Comments