مقدس راتیں اور مسلمانوں کی غفلت


musalman,raza barkati


✍🏻 از خلیفہ حضور شیخ الاسلام و پیر سبحانی حضرت مولانا محمد  عارف رضا نعیمی ارشدی مرادآبادی

آج جب کے پوری دنیا کورونا وائرس سے دو چار ہے اور پوری دنیا میں کورونا وائرس نے خوف کا ماحول برپا کر رکھا اور دوسری طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں یقیناً یہ ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے
لیکن ان تمام حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں گناہوں سے بعض آنے اور ہمیں اپنی جانب متوجہ کرنے کے لئے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے ماحول میں بہت سی مقدس راتیں دی ہیں 
کیا یہ اللہ کا احسان نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ماحول میں شبِ برات کی رات دی پھر اس نے ہمیں رمضان شریف کا مقدس مہینہ دیا اور اس پر یہ کہ ہمارے دستر خوان پر کوئی کمی نہیں آئی کیا یہ اللہ کا احسان نہیں ہے کہ اس نے ہمیں شبِ قدر والی راتیں بھی عطا فرمائی ہیں یقیناً یہ سب اللہ کے انعام ہیں ہماری جانب اللہ تعالیٰ کی طرف سے,
تو تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤں گے,
لیکن اس کے با وجود مسلمان غفلت کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں ان مقدس راتوں میں بھی اللہ کی رحمت کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں  اور نہ ہی اپنے گناہوں سے اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کر رہے ہیں
ہمیں چاہیے کہ ان مقدس راتوں میں ہمیں اللہ کی خوشنودگی حاصل کریں اپنے گناہوں سے توبہ کریں تاکہ کل اللہ کے حضور جب حاضر ہوں تو سرخ رو ہوکر حاضر ہوں

دعا : ﷲ عزوجل ہم تمام کو اعمال صالح کی توفیق عطا فرما ئے ہمارے معاشرے سے قبیح تر غربت کا خاتمہ فرماۓ ﷲ تعالی تمام عالم اسلام کا حامی و ناصر ہے. ہند و پاک کے مسلمانوں  کو کرونا وائرس جیسی  بیماری و تمام بیماریوں سے محفوظ و معمون فرمائے 

آمین یا مجیب الساٸلین بحق طٰہٰ و یٰس و بحق ن و ص بحق بدوح و بحرمة سید المرسلین سیدنا مُحَمَّد  صلی اللہ تعالی علیہ و الہ و اھلبیتہ و بارک وسلم

احقر العباد عبدہ المذنب  مُحَمَّد  عارف رضا نعیمی ارشدی مرادآبادی غفرلہ ﷲ القوی

Post a Comment

0 Comments